عید پر عیدی دینے کا حکم؟ – فتوی کمیٹی، سعودی عرب

سوال: ہمارے یہاں چھوٹے بچے ہوتے ہیں اور ہمارے ملک میں یہ عادت ہے کہ ہم عید کے دن کی مناسبت سے چاہے عیدالفطر ہو یا الاضحیٰ انہيں تھوڑے سے پیسے دیتے ہيں جسے عیدی کہا جاتا ہے، تاکہ ان کے دلوں میں خوشی ڈال سکیں، تو کیا یہ عیدی بدعت  ہے یا اس میں کوئی حرج نہیں؟  ہمیں اس بارے میں جواب سے مستفید کیجیے اللہ آپ کو نفع پہنچائے

جواب:اس میں کوئی حرج نہيں بلکہ یہ تو اچھی خوبیوں والی عادت ہے، اور ایک مسلمان کو خوشی دینا چاہے بڑا ہو یا چھوٹا  ایسی بات ہے جس کی شریعت مطہرہ نے ترغیب دی ہے۔

وبالله التوفيق، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وسلم.

اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء

رکن: بکر ابو زید

رکن: صالح الفوزان

نائب صدر: عبدالعزیز آل الشیخ

صدر: عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز

ترجمہ: طارق بن علی بروہی

مصدر: فتاوى اللجنة الدائمة – السؤال الثاني من الفتوى رقم ( 20195 ) – الجزء رقم : 26، الصفحة رقم: 34

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*