پیسوں کی صورت میں زکوٰۃ الفطر ادا کرنے کا حکم؟ – فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال: احسن اللہ الیکم، ہمارے ملک میں  زکوٰۃ الفطر مال کی صورت میں دیا جاتا ہے اس حجت کے ساتھ کہ مساکین کو اناج و غلہ وغیرہ نہيں چاہیے ہوتا ، تو ہم اس صورت میں کیا کریں؟

جواب: یہ مسئلہ مساکین کی مرضی پر نہیں چلتا، بلکہ یہ ایک عبادت ہے کہ جس طرح سے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے  آئی ہے اسی طرح سے کرنا ہے۔ اور جن لوگوں کو کھانا نہیں چاہیے  تو وہ محتاج ہی نہیں، آپ اس محتاج کو اسے دیجئے جو کھانا لے۔

مصدر: حكم دفع زكاة الفطر مالاً

مترجم

طارق بن علی بروہی

یوٹیوب

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*