شیخ علی بن ناصر الفقیہی رحمہ اللہ کا مختصر تعارف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

A Brief Introduction of Shaykh Ali bin Nasir al-Faqihi رحمہ اللہ

آپ علی بن محمد بن ناصر الفقیہی ہیں۔ جازان کے علاقے کی بستی منجارہ میں سن 1354ھ میں پیدا ہوئے۔ وہیں آپ نے پرورش پائی اور اولی و ثانوی کی تعلیم حاصل کی۔

پچپن ہی میں کچھ علمی حلقات سے منسلک ہوگئے تھے اور کافی مشایخ سے شرف تلمذ حاصل کیا جو جنوبی سعودی عرب میں شیخ عبداللہ القرعاوی رحمہ اللہ کے مدارس میں تعلیم دیا کرتے تھے۔ ان کے شیوخ میں سے حافظ الحکمی رحمہ اللہ بھی تھے۔

اور اپنا علمی سفر جاری رکھا یہاں تک کہ جامعہ ملک عبدالعزیز کی مکہ مکرمہ کی برانچ (جو اب ام القری بن چکی ہے) سے شریعت میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی شعبۂ عقیدہ میں تخصص کےساتھ سن 1399ھ میں فراغت حاصل کی۔

اپنی علمی زندگی میں بہت سے وظائف کی ذمہ داری آپ نے سنبھالی:

جامعہ اسلامیہ مدینہ نبویہ کے امور مکتبات کے صدر رہے۔

جامعہ اسلامیہ کے امین عام رہے۔

مجلس امور دعوت کے رئیس رہے۔

اعلی تعلیم کی تدریسی کمیٹی کے رکن رہے۔

طباعت مصحف شریف کے مجمع ملک فہد میں مشیر رہے۔

آپ مسجد نبوی میں مدرس بھی ہیں۔

مملکت کے اندر اور باہر بہت سے پروگرامز وکانفرنسس میں شرکت فرمائی جن میں سے کچھ یہ ہیں:

منشیات کے خلاف کانفرنس جو جامعہ اسلامیہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔

پندرہویں صدی ہجری کانفرنس جو سن 1400ھ میں سوڈان میں منعقد ہوئی۔

آپ کی منشور ریسرچس، مطبوع مؤلفات اور تحقیقی کتب کا مجموعہ ہے جن میں سے کچھ یہ ہیں:

كتاب الإيمان – لابن منده – تین مجلدات – تحقیق.

كتاب التوحيد – لابن منده – دوجلدیں – تحقیق.

الرد على الجهمية – لابن منده – جزء ـ تحقیق.

الأربعين في دلائل التوحيد ـ للهروي ـ تحقیق.

الإمامة والرد على الرافضة ـ لأبي نعيم ـ ایک جلدـ تحقیق.

الصفات والنزول ـ للدارقطني ـ تحقیق.

الحيدة ـ للكناني ـ تحقیق.

الصواعق المرسلة ـ لابن القيم ـ الجزء الأول ـ تحقیق بالاشتراك.

منهج القرآن في الدعوة إلى الإيمان ـ تأليف.

الفتح المبين ـ تأليف.

الرد القويم البالغ على الكتاب المسمى بالحق الدامغ ـ تأليف.

سلسلة الوصايات في الكتاب والسنة.

البدعة ضوابطها وأثرها السيء في الأمة (اس کا اردو ترجمہ بھی دستیاب ہے)

ان کے علاوہ او ربھی کافی تحقیقات و مقالات ہیں جو جامعہ اسلامیہ کے مجلہ میں نشر ہوچکے ہیں۔

یہ مقالہ نومبر 2013ع میں لکھا گیا تھا۔ اور آج یہ افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ شیخ رحمہ اللہ وفات پاچکے ہیں۔

یعنی آپ کی وفات آج بروز منگل  16 صفر 1446ھ بمطابق 20 اگست 2024ع میں ہوئی۔ ان شاء اللہ کل بعد از نماز فجر مسجد نبوی میں آپ کا جنازہ پڑھا جائے گا۔

اللہ تعالی آپ کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے، اور ان کی تمام دینی خدمات پر انہیں بھرپور اجر و ثواب سے نوازے۔ آمین

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*