علمی متون کو شروحات کے ساتھ کس طرح حفظ کرنا چاہیے؟ – شیخ صالح بن فوزان الفوزان

How to Memorize Islamic Mutoon (Texts) with Explanations? – Shaykh Saaleh bin Fawzaan al-Fawzaan

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال: میں علمی متون کو شروحات کے ساتھ کس طرح حفظ کرسکتاہوں، ہمیں اس بارے میں کچھ افادہ دیں اور اجر پائيں؟

جواب: تعلم (علم حاصل کرنے ) کا یہ طریقہ نہيں ہے کہ بغیر معلم (استاد) کے متون حفظ کیے جائيں۔ ضروری ہے کہ انہيں کسی معلم کے ساتھ حفظ کیا جائے جو اس کی آپ کے لیے شرح کرے اور وضاحت کرے۔ لیکن اگرآپ بغیر معلم کے بس متون حفظ کرتے ہيں اور اس کی شروحات حفظ کرتے ہيں تو یہ کافی نہیں، یہ تو بے فائدہ خود کو تھکانا ہے اور بے کار کی مشقت ہے۔

 بلکہ کبھی تو یہ نقصان دہ تک ثابت ہوتا ہے کیونکہ آپ یہ سمجھنے لگتے ہيں اس طریقے سے آپ ایک عالم بن چکےہيں، اور ہوسکتا ہے   فتوے دینے لگیں اور حلال و حرام قرار دینے لگیں۔ حالانکہ آپ جاہل ہوں اور ہوسکتا ہے ان متون یا ان شروحات سے کسی بات کا غلط فہم  لے بیٹھے ہوں اور آپ کو  پتہ بھی نہ ہو۔

لہذا لازم ہے کہ اہل علم کے پاس بیٹھا جائے اور ان متون کو (وہاں) حفظ یا ناظرہ کےطو رپر پڑھا جائے، اور ضروری ہے کہ وہ ان کی شرح اور ان کی وضاحت کرکے انہيں بتائيں یہاں تک کہ وہ اسے اچھی طرح سے سمجھ جائيں۔ یہ ہے علم حاصل کرنے کا طریقہ۔

ترجمہ: طارق بن علی بروہی

مصدر: كيفية حفظ المتون العلمية مع الشروح۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*