ذوالحج کے ابتدائی دس ایام کے تعلق سے عوام کی بے خبری – فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین

The Ignorance of the Commonfolk regarding the First 10 Days of DhulHajj – Shaykh Muhammad bin Saaleh al-Uthaimeen

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 میرے بھائیو! ایک شخص رمضان کے عشرے میں دو رکعات نماز پڑھتا ہے اور دوسرا ذوالحجہ کے عشرے میں  دو رکعات پڑھتا ہے، تو ان میں سے کون افضل ہے؟ دوسرا یا پہلا؟

دوسرا!

لیکن یہ بات عوام کے ہاں بہت انوکھی تصور ہوگی، البتہ اہل علم کے نزدیک یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔

اسی لیے میں کہتا ہوں  کہ: اہل علم پر واجب ہے کہ  وہ عوام کے سامنے یہ وضاحت کریں کہ بلاشبہ ذوالحج کے عشرے میں کیا گیا نیک عمل اللہ تعالی کے ہاں کسی بھی وقت میں کیے گئے عمل سے زیادہ محبوب ہے۔

اور یہ بات عوام کے ہاں نامعلوم ہے، کیونکہ انہیں اس کی یاددہانی نہیں کروائی جاتی مگر بہت کم ہی!

ان دنوں میں  نیک اعمال کی کثرت کریں:

ان میں کثرت کے ساتھ تلاوت قرآن کریں۔۔۔

ان میں کثرت کے ساتھ ذکر کریں۔۔۔

ان میں کثرت کے ساتھ صدقہ خیرات کریں۔۔۔

اس کے دنوں کا روزہ رکھیں۔۔۔

کیونکہ  یقیناً (حدیث کے مطابق) دنوں میں سے کوئی بھی دن ایسے نہيں کہ نیک عمل ان میں  اللہ تعالی کے ہاں ان دس دنوں سے بڑھ کر محبوب ہوں۔

ترجمہ: طارق بن علی بروہی

مصدر: أمر يجهله الكثير من العوام في أيام العشر من ذي الحجة۔