رمضان المبارک کے قیمتی اوقات ورلڈ کپ وغیرہ دیکھنے میں ضائع کرنا – شیخ صالح بن فوزان الفوزان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال: کیا آپ نوجوانوں کو نصیحت فرمائیں گے جن میں طالبعلم بھی شامل ہیں کہ جو رات کے ایک تہائی حصے میں فٹبال ورلڈ کپ کے میچ دیکھتے ہیں، اور وہ بھی رمضان المبارک میں یہ میچ نماز عشاء اور تراویح کے اوقات میں کھیلے جائیں گے؟

الشیخ: مسلمانوں کو چاہیے  کہ وہ لہو ولعب چھوڑیں اور اللہ تعالی کی عبادت کی جانب متوجہ ہوں۔ اور ان مقابلوں یا ان کے علاوہ دیگر لہو ولعب کو دیکھنے میں اپنا وقت ضائع نہ کریں، خاص طور پر رمضان المبارک کے اس مہینے میں۔

مسلمانوں پر عموماً اور نوجوانوں پر خصوصا ًواجب ہےکیونکہ بعض ان مقابلوں کے یا انہيں دیکھنے کے شائقین ہیں حالانکہ اس میں کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے اور وقت کا ضیاع ہے۔ کس طرح سے ایک انسان اپنے قیمتی وقت کو اس عظیم موسم یعنی رمضان میں ایسے مقابلے دیکھنے میں ضائع کرسکتا ہے۔ یہ تو بہت عظیم خسارہ ہے جس کا کوئی خمیازہ نہیں۔

پس انہیں چاہیے کہ اسے چھوڑ دیں اور اللہ تعالی کی عبادت کی طرف توجہ دیں خصوصاً اس ماہ رمضان میں اپنے بیش بہا اوقات کو اللہ تعالی کی اطاعت میں، قیام وتہجد میں گزاریں، اس چیز کا انہیں حکم دیا گیا ہے، اور یہی چیز ان کے لیے باقی رہ جانے والی ہے جسے وہ اللہ عزوجل کے پاس محفوظ پائیں گے۔

مصدر: نصيحة لمن يتابع المباريات في رمضان۔

ترجمہ: طارق بن علی بروہی

یوٹیوب