maktabahsalafiyyah.org

ویب سائٹ کی پالیسی

بسم اللہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ، وبعد:

اللہ سبحانہ وتعالی کے فضل وکرم سے ہماری ویب سائٹ maktabahsalafiyyah.org علماء اسلام کے مختلف دینی موضوعات پر مواد جیسے کتب و صوتیات (آڈیوز) کے منفرد تراجم پیش کرتی ہے۔ ہم دوسری ویب سائٹس سے ترجمہ شدہ مواد نقل نہیں کرتے تاکہ ہماری اور دوسری ویب سائٹس کی انفرادیت قائم رہے۔

جیسا کہ ہماری یہ چاہت ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر موجود علمی معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔ وہیں ہماری یہ خواہش ہوتی ہے کہ کہیں ہماری ویب سائٹ اپنی انفرادیت نہ کھو دے، کیونکہ لوگ یکساں مواد کئی ویب سائٹس پر دیکھ کر اس کی قدر نہیں کرتے اور ایسی ویب سائٹس بے حیثیت سی ہوکر رہ جاتی ہیں۔

اسی لیے ہماری ان ساتھیوں سے جو یہ چاہتے ہیں کہ اپنے ویزیٹرز کو ہماری ویب سائٹ پر موجود علمی مواد سے مستفید کریں گزارش ہے کہ وہ انہیں ہماری ویب سائٹ سے اس لنک کے ذریعہ جوڑ دیں maktabahsalafiyyah.org۔ بایں صورت مقصد بھی حاصل ہوجائے گا اور کوئی بھی اس علم ِنافع سے محروم نہیں رہے گا۔

وہ لوگ جو ہماری ویب سائٹ کے مواد کو اپنے نیوز لیٹر یا کتب کے سلسلے میں غیر تجارتی غرض سےاستعمال کرنا چاہتے ہیں تو وہ مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ اسے استعمال کرسکتے ہیں:

1- لازم ہے کہ آپ اصل مصدر یعنی ویب سائٹ maktabahsalafiyyah.org کا حوالہ ضرور دیں۔

2- آپ کسی بھی مواد جیسے مقالات (آرٹیکلز)، کتب و صوتیات وغیرہ میں کوئی ردوبدل نہ کریں۔ اگر آپ کو واقعی کسی غلطی یا قابلِ اصلاح بات پر مطلع ہوں تو ہم سے براہ راست رابط کیجئے info@maktabahsalafiyyah.org

یہ بات اچھی طرح سے سمجھ لینی چاہیے کہ ہم کسی بھی ایسے نیوز لیٹر یا پبلیکشن میں اپنا مواد نشر کرنے کی اجازت نہیں دیتے جو قرآن وسنت وخالص منہج سلف صالحین کے متضاد نظریات رکھتے ہوں۔

ہم ویب سائٹ maktabahsalafiyyah.org سے مواد کی پرنٹنگ پر کوئی پابندی عائد نہیں کرتے کہ اسے:

1- ذاتی استعمال کے لیے، یا 2- دوستوں ساتھیوں کو تبلیغ کی غرض سے اور اسی طرح سے 3- مساجد واسلامی مراکز وغیرہ میں تقسیم کے لیے پرنٹ کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ ہماری ویب سائٹ maktabahsalafiyyah.org کا حوالہ ضرور دیا جائے۔

جو کچھ اوپر بیان ہوا اس کے علاوہ ہم اپنی ویب سائٹ پر موجود تمام مواد (تحریر وتصاویر وغیرہ) کے جملہ حقوق محفوظ رکھتے ہيں۔

اگرچہ ہم یقیناً تمام لوگوں تک قرآن وسنت اور فہم سلف صالحین پر مبنی علم پہنچانا چاہتے ہیں مگر ساتھ ہی ہم اپنی ویب سائٹ کی انفرادیت بھی برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، اسی لیے ہم اپنی ویب سائٹ کے تمام مواد سے سب کو مذکورہ بالا شرائط کے مطابق مستفید ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔

مزید یہ کہ ہم اپنی ویب سائٹ maktabahsalafiyyah.org پر تیار کردہ مواد کے جو حقوق محفوظ رکھتے ہیں اور جس کے متعلق ہم نے اپنی پالیسی میں بیان کیا تو جاننا چاہیے کہ الحمدللہ یہ حق ہمیں ہمارا دین اسلام فراہم کرتا ہے ۔

ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے پبلیشرز نے ہماری کتب بلااجازت شائع کی ہیں۔ ہم اس کی ہرگز اجازت نہیں دیتے اور نہ ہی انہیں تجویز کرتے ہیں کیونکہ ہم ان کا مکمل طور پر سنت پر قائم ہونا نہيں جانتے۔ جبکہ ہم سختی کے ساتھ صرف اور صرف انہی کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جو قرآن وسنت پر فہم سلف صالحین کے مطابق چلتے ہیں۔