نماز میں چھوٹے بچوں کو اٹھا لینا – مختلف علماء کرام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امام بخاری  رحمہ اللہ  اپنی صحیح میں باب باندھتے ہیں:

’’بَابُ إِذَا حَمَلَ جَارِيَةً صَغِيرَةً عَلَى عُنُقِهِ فِي الصَّلاَةِ‘‘

 (باب اس بارے میں کہ نماز میں اگر کوئی اپنی گردن پر کسی بچی کو اٹھا لے تو کیا حکم ہے)

اسی طرح ا مام مسلم  رحمہ اللہ  بھی اپنی صحیح میں یہ باب باندھتے ہیں:

 ’’بَاب جَوَازِ حَمْلِ الصِّبْيَانِ فِي الصَّلَاةِ‘‘

(باب بچوں کو نماز میں اٹھانے کا جواز)۔

ابوقتادہ انصاری  رضی اللہ عنہ  فرماتے ہیں کہ:

’’أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ حَامِلٌ أُمَامَةَ بِنْتَ زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏وَلِأَبِي الْعَاصِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَهَا وَإِذَا قَامَ حَمَلَهَا‘‘ ([1])

(رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  امامہ بنت زینب بنت رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  جو کہ  ابوالعاص بن ربیعہ بن عبدشمس میں سے ان کی بیٹی تھیں کو (بعض اوقات) نماز پڑھتے وقت اٹھائے ہوتے تھے، پس جب آپ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے میں جاتے تو رکھ دیتے اور جب قیام فرماتے تو اٹھا لیتے)۔

اور صحیح مسلم کی بعض روایات میں کچھ اضافی معلومات بھی ہيں جیسے کہ ایک روایت میں ہے آپ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  اسی حال میں لوگوں کی امامت کروارہے تھے اور انہيں اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا تھا([2]) اور ایک میں ہے کہ اپنی گردن پر اٹھا لیتے([3]) ۔

امام ابن رجب  رحمہ اللہ  کچھ علماء کے ان اقوال کا رد فرماتے ہيں جو اسے مکروہ یا منسوخ سمجھتے ہيں، حالانکہ صحیح بات یہی ہے کہ یہ جائز ہے([4])۔

سوال: کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے بچے کو نماز میں اٹھا لے؟

جواب از شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ:

جائز ہے، کیونکہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  اپنی نواسی امامہ بنت زینب بنت رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کو نماز کی حالت میں ہی اٹھا لیا کرتے تھے، لہذا ضرورت کے تحت اس میں کوئی حرج نہیں([5])۔

مصدر: مختلف مصادر


[1] صحیح بخاری 516، صحیح مسلم 544۔

[2] صحیح مسلم 545۔

[3] صحیح مسلم 546۔

[4] فتح الباری لابن رجب۔

[5] حمل الطفل أثناء الصلاة۔

مترجم

طارق بن علی بروہی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*