اصل کامیابی —شیخ ابو حفصہ کاشف حفظہ اللہ

:‏اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے

الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا [الملک: 2]

“جس نے موت اور حیات کو اس لیے پیدا کیاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے کام کون کرتا ہے”

ہم سب کی تخلیق کا مقصد ایک ہی ہے، لیکن ہماری زندگی کے حالات مختلف ہیں۔ کوئی غریب ہے اور کوئی امیر، کوئی طاقتور ہے اور کوئی کمزور، کوئی بوڑھا ہے اور کوئی جوان، کوئی مرد ہے اور کوئی عورت، اور اسی طرح بہت سی دوسری خصوصیات کے لحاظ سے بھی سب مختلف ہیں۔

اصل کامیابی اس بات میں نہیں کہ ہمیں کیسی زندگی ملی ہے، بلکہ اس میں ہے کہ ہم اپنی زندگی کس طرح گزارتے ہیں۔ کامیاب وہی ہے جو یہ جان لے کہ اس کا خالق اور رازق اس کی زندگی میں اس سے کیا چاہتا ہے، پھر اس پر عمل کرے اور اپنی زندگی اللہ کی خوشنودی کے مطابق گزارے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس اہم نکتے کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Source