سلفیت کیا ہے؟ – شیخ صالح بن فوزان الفوزان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

What is Salafiyyah? – Shaykh Saleh bin Fawzan al-Fawzan

اللہ تعالی کا فرمان ہے:

﴿فَسْـــَٔـلُوْٓا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴾ (النحل: 43)

(سو اہل علم سے پوچھ لو اگر تم نہ جانتے ہو)

شیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ  سے سوال ہوا:

معالی الشیخ حفظکم اللہ، سائل پوچھتا ہے کہ: سلفیت کیا ہے؟

جواب: سلفیت یہ ہے کہ جو سلف صالحین کے مذہب پر ہوتے ہيں یعنی صحابہ، تابعین اور فضیلت والے زمانے کے لوگوں (کے مذہب پر ہوتے ہیں)۔یہ لوگ سلفی ہوتے ہیں۔ سلفیت محض دعوے اور منسوب ہونے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک حقیقت ہے، جو سلفیت کی طرف منسوب ہوتا ہے تو لازم ہے کہ وہ سلف کے عقیدے کو پڑھے، علماء کرام سے اس کی تعلیم حاصل کرے،صحیح طور پر تعلیم تفصیل کے ساتھ تاکہ وہ حقیقی سلفی بن سکے اور  اس پر استقامت اختیا رکرے۔ اس کی تعلیم حاصل کرے اور اس پر استقامت اختیا رکرے، تاکہ وہ حقیقی سلفی بن سکے  بس نام نہاد سلفی نہ ہو۔

بہت سے لوگ آج سلفیت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اگر آپ ان سے مذہب سلف کے بارے میں پوچھیں  اور وہ کس چیز پر تھے تو وہ اس کا جواب نہیں دے سکتا۔ اس کا حال تو بس ایسا ہوتا ہے جیسا کہ  (حدیث میں ہے کہ قبر میں پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب میں منافق کہے گا)  :

”سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا، فَقُلْتُ “[1]

(میں نے تو بس لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تو میں نے بھی کہہ دی)۔

اور یہ کوئی فائدہ نہيں پہنچا سکتا۔ بلکہ یہ نقصان دیتا ہے، کوئی فائدہ نہیں دیتا۔ اللہ تعالی مہاجرین و انصار کے متعلق فرماتا ہے:

﴿وَالَّذِيْنَ اتَّبَعُوْھُمْ بِاِحْسَانٍ﴾ (التوبۃ: 100)

(اور جنہوں نے بطور احسن ان کی اتباع کی)

فرمایا ﴿بِاِحْسَانٍ﴾ یعنی  ان کے مذہب کو جانا، اس میں خوب پختگی حاصل کی اور اس پر عمل پیرا ہوئے، یہ احسان کہلاتا ہے۔ صرف ان کی طرف منسوب ہوجانے سے نہیں، کہ نہ اس کا علم ہو یا پھر علم ہو تو اس پر عمل نہ ہو۔ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔جیسا کہ آجکل بہت سوں کا حال ہے۔

لہذا واجب ہے کہ آپ سلف کے عقیدے کو پڑھیں مدارس میں معاہد و کلیات  اور مساجد میں، اور خطبۂ جمعہ و ریڈیو اور میڈیا کے مختلف ذرائع سے اس کا اعلان ہو یہاں تک کہ اسے پہچانا جانے لگے اور یہ پھیل جائے، اور لوگ اس پر عمل کریں اس کے بارے میں علم اور بصیرت کی روشنی میں۔

یہ ہے سلف صالحین کا عقیدہ۔اور جو ان کی طرف منسوب ہوتا ہے تو لازم ہے کہ اس کی تعلیم حاصل کرے اور اس پر عمل کرے۔ تاکہ حقیقی سلفی بنے۔

مصدر: آڈیو کلپ: ماهي السلفية؟


[1] صحیح بخاری ی922 وغیرہ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*