
بسم اللہ الرحمن الرحیم
Some groups claim that the graves of our martyrs emit a fragrance? – Shaykh Ahmed bin Yahyaa An-Najmee
بعض جماعتیں یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان میں سے جو قتل کردیے جاتے ہیں ان کی قبروں سے مشک کی خوشبو آرہی ہوتی ہے (اور اسے اس کے برحق ہونے اور شہید ہونے کی دلیل بناتے پھرتے ہیں) تو ہمیں چاہیےکہ اس دعوے کو سلف صالحین کے حالات پر پیش کریں۔ کیا انہوں نے اپنوں میں سے کسی کی قبر کے بارے میں کبھی یہ دعویٰ کیا کہ اس کی مٹی سے مشک کی خوشبو آرہی ہے۔ ہرگز نہيں کبھی بھی یہ ان سے صحیح طور پر ثابت نہيں ہوسکتا۔ بلاشبہ جو لوگ اس قسم کی باتیں کرتے ہيں ان کا یہ قول باطل ہے۔ کیونکہ ان کے مقتولین (اگر واقعی فی سبیل اللہ ہوں بھی تب بھی) اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے افضل نہیں۔
مترجم
طارق بن علی بروہی