رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کا ثواب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے جیسا ہے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

Performing ‘Umrah in Ramadan is equivalent to performing Hajj with the prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انصاری عورت ام سنان  رضی اللہ عنہا سے پوچھا:

تمہیں کس چیز نے ہمارے ساتھ حج کرنے سے روکا؟ تو اس نے جواب دیا : ہمارے پاس صرف دو اونٹ ہیں، ایک پر میرا شوہر اور بیٹا حج کرنے چلے گئے اور دوسرا ہمارے پاس کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے چھوڑ گئے ہيں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

” فَإِذَا جَاءَ رَمَضَانُ فَاعْتَمِرِي، فَإِنَّ عُمْرَةً فِيهِ تَعْدِلُ حَجَّةً “

 (جب رمضان آئے تو عمرہ کرلینا، کیونکہ بے شک اس میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے)

اور ایک روایت میں ہے:

” أَوْ حَجَّةً مَعِي “([1])

(یا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے)۔

شیخ ابن عثیمین  رحمہ اللہ  فرماتے ہیں:

بعض علماء کہتے ہيں یہ صرف اس خاتون کے ساتھ خاص تھا، جبکہ جمہور علماء کے نزدیک یہ فضیلت عام ہے اور یہی زیادہ صحیح بات ہے۔ اور یہاں حج کے برابر سے مراد اس کا ثواب ہے یعنی فرض حج کی ادائیگی سے انسان برئ الذمہ نہیں ہوتا([2])۔


[1] صحیح بخاری 1863، صحیح مسلم۔

[2] مفہوم اللقاء الشهري 3 / 34۔

ترجمہ و ترتیب: طارق بن علی بروہی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*