صحیح عقیدے کی تعلیم سے لاپرواہی برتنا – شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بہت سے لوگ ا س بارے میں سستی کا شکار ہیں یہاں تک کہ وہ قاضی اور مدرسین بن جاتے ہیں حالانکہ وہ سلفی عقیدے کو نہيں جانتے، صحیح عقید ےکو نہیں جانتے۔ اصل بنیاد یعنی عقیدے کے بارے میں ہی سستی کا شکار ہیں ۔ اور اس کی تعلیم، اسے پاک کرنے اور شبہات کا ازالہ کرنے کا جو حق بنتا ہے اس سے لاپرواہی کرتے ہیں، پس وہ ڈاکٹریٹ تک کرلیتے ہيں جبکہ عقیدے میں صفر ہوتے ہيں!

(پی ایچ ڈی) ڈاکٹرز بن جاتے ہيں صرف مدرسین نہيں! باقاعدہ ڈاکٹریٹ کرلیتے ہيں  اعلیٰ تعلیمی ڈگریاں  حاصل کرلیتے ہیں! ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ جبکہ عقیدے میں وہ صفر ہوتے ہيں، عقیدے میں سے کچھ بھی نہیں جانتے۔ جاہلی عقیدے پر ہوتے ہيں جیسے قبروں کی عبادت اور فوت شدگان سے (امیدوں کا) تعلق، کیونکہ انہوں نے عقیدہ اس طرح پڑھا ہی نہيں جس طرح اس کا حق بنتا ہے۔ انہیں ان کے ان اساتذہ نے پڑھایا ہی نہيں جن سے انہوں نے علم حاصل کیا تو وہ اس باب میں صفر بن کر فارغ التحصیل ہوئے۔

اگر ایک طالبعلم عقیدے سے ہی محروم ہے تو پھر آخر اس کے پاس  ہے کیا؟! ا س کے بعد اس کے پاس رہ کیا جاتا ہے؟!  چنانچہ عقیدہ باقاعدہ اہتمام کے ساتھ اساتذہ سے پڑھیں اور ان متون سے جو آپ کے پاس ہیں۔ مزید اہتمام کے ساتھ اسے پڑھیں، مطالعہ و مذاکرہ  کریں کسی شبہہ اور اس کے جواب کے متعلق سوال   و استفسار کریں یہاں تک کہ اس بارے میں کسی دھوکے کا شکار نہ ہوں، یہاں تک کہ آپ اس حال میں فارغ التحصیل ہوں ان شاء اللہ کہ آپ سلفی عقیدے کے متعلق مکمل بصیرت پر ہوں۔

توحید عبادت کے باب میں عقیدہ اور  اللہ کے اسماء و صفات کے باب میں،  جہاں تک توحید ربوبیت کا سوال ہے تو جاہلیت میں بھی لوگ اسے جانتے تھے۔ لیکن ہمیں بھی اسے پڑھنا چاہیے تاکہ بصیرت کے ساتھ اسے جانیں۔ بہت سے لوگ جاہلیت والی توحید تک نہيں جانتے۔ بہت سے لوگ جو کہ مدرسین ہیں جاہلیت والی توحید  تک نہیں جانتے یہاں تک کہ ابو جہل والی توحید تک پتہ نہیں؟!

پس اے معزز بیٹو! آپ کو چاہیے کہ  دینی دروس کا اہتمام کریں اور آپ کو چاہیے کہ خصوصی طور پر عقیدے  کا مزید اہتمام کریں، گھر پر، مسجد میں، راہ چلتے اور استاد کے ساتھ، ہم جماعت ساتھیوں کے ساتھ یہاں تک کہ  جو کوئی شبہہ ہو اسے جان لیں اور یہاں تک کہ اچھی طرح سے اس کا رد اور نقاب کشائی  کرنا سیکھ لیں۔

مصدر: آڈیو کلپ: تحذير من التساهل في دراسة العقيدة السلفية

مترجم

طارق بن علی بروہی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*