مکہ مکرمہ اور بیت اللہ کے فضائل

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مکہ مکرمہ، اللہ اور اس کے رسول جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب شہر ہے، اس شہرکو آج سے تقریباً چار ہزار سال پہلے سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اہلیہ سیدہ ہاجرہؑ اور اپنے شیر خوار بیٹے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کو یہاں ٹھہرا کر آباد کیا تھا،اسی شہر میں نبی آخر الزماں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی،اسی مقدس شہر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر تاج نبوت رکھا گیا اور اسی مبارک شہر میں ہمارے پیارے نبی مکرم صلی اللہ  علیہ وسلم پر وحی الٰہی کا نزول ہوتا تھا اور آسمان سے رشد و ہدایت کے فرمان آتے تھے، اسی مقدس شہر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے توحید کی شمع جلائی، ظلم و شر، شرک و بت پرستی کی تاریکیوں میں ڈوبی دنیا کو توح ید و سنت کے نور سے روشن کیا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کی وحدانیت کا جھنڈہ بلند کرتے ہوئے یہاں سے اسلام کی عالم گیر تحریک شروع کی جس نے ساری دنیا کو اسلام سے آشنا کیا،اسی شہر میں بیت اللہ موجود ہے جو پوری دنیا کے مسلمانوں کی نماز کا محور و مرکز ہے،مکہ مکرمہ اسلام کا پہلا شہر ہے، جہاں سے اسلام کا آغاز ہوا ہے۔

DOWNLOAD PDF