شیخ ربیع بن ھادی رحمہ اللہ کی نوجوانوں کو بہت ہی قیمتی نصیحت

فضول باتیں اور ادھر اُدھر کی بحث چھوڑ دو، اور سلفی منہج سے تعلق رکھنے والے افراد پر طعن و تنقید کرنا ترک کر دو۔ ایسے تمام کام چھوڑ دو جو اختلافات کو بھڑکانے کا سبب بنتے ہیں۔ اے بھائیو! میں تمہیں سنجیدگی کے ساتھ نصیحت کرتا ہوں اور اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ دعوتِ سلفیہ اور اس کے علماء پر رحم کرو، کیونکہ اللہ کی قسم! وہ ان کاموں کی وجہ سے سخت تکلیفیں اور مشکلات برداشت کر رہے ہیں۔

ان سب باتوں کو چھوڑ کر شرعی علم کی طرف آ جاؤ، اور اللہ کا شکر ادا کرو جس نے تمہیں سلف کے راستے پر چلنے کی توفیق دی۔ پھر تم میں سے جس سے اس راستے میں کچھ غلطیاں ہو گئی ہوں، وہ علم حاصل کرنے، اس پر عمل کرنے اور اچھے اخلاق اپنانے میں لگا رہے، کیونکہ یہ سخت قسم کے تعصبات سب کے سب اسی منہج کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔

شیخ رحمہ اللہ کے ایک ویڈیو بیان سے ماخوذ

مترجم محمد قاسم