
Ruling regarding eating the food prepared for Eid Milad-un-Nabi? – Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سوال: الله آپ پر احسان کرے، کیا عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کیے جانے والے ذبیحہ کا گوشت کھانا جائز ہے؟
جواب: نہیں، یہ ایک بدعت ہے۔ یہ بدعت ہے، بدعتی عید ہے اور جو بدعتی عید پر ذبح کیا جائے وہ حرام ہے اور اس پر جو کھانا پکایا جائے وہ بھی حرام ہے۔ کیونکہ (یہ سب) صرف بدعت رائج کرنے اور اس کی تعظیم کے لیے ہے۔ تو اس دن ان کے ساتھ مشارکت، ان کے کھانے اور ذبیحہ سے کھانا حرام ہے۔ کیونکہ یہ ان کی حوصلہ افزائی، اعانت اور اس بدعتی عمل میں ان کا اقرار ہے۔
ترجمہ: اسامہ بن طارق رحمانی
مصدر: فتوی: هل يجوز أكل الطعام الذي يوزع في المولد النبوى؟
یوٹیوب
Be the first to comment