مذہبی پیشواؤں اور دینی رہنماؤں کے مرتبہ میں حد سے زیادہ مبالغہ آرائی اہل کتاب خصوصاً قوم یہود کی نمایاں صفت ہے ،قرآن مجید میں متعدد جگہوں پر اس عیب کی نشان دہی کی گئی ہے ،مثلاً:
یٰآَہْلَ الْکِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْنِکُمْ وَ لَا تَقُوْلُوْا عَلَی اﷲِ اِلَّا الْحَقَّ ۔
”اے اہل کتاب !(یہود ونصاریٰ) اپنے دین میں غلو اختیار نہ کرو اور اﷲ تعالیٰ سے منسوب کرکے غلط باتیں نہ کہو ”۔)النساء: (171
وَ قَالَتِ الْیَہُوْدُ عُزَیْرُ ِابْنُ اﷲِ وَ قَالَتِ النَّصٰرَی الْمَسِیْحُ ابْنُ اﷲِ
”یہود نے عزیر کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ اﷲ کے بیٹے ہیں اور نصاریٰ مسیح کو اﷲکا بیٹا بتاتے ہیں”۔)التوبۃ: (30
وَ قَالُوْا لَنْ یَّدْخُلَ الْجَنَّۃَ اِلَّا مَنْ کَانَ ہُودًا اَوْ نَصٰرٰی تِلْکَ اَمَانِیُّہُمْ قُلْ ہَاتُوْا بُرْہَانَکُمْ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
”یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہود ونصاریٰ کے علاوہ کوئی دوسرا جنت میں داخل نہ ہونے پائے گا ۔یہ ان لوگوں کی دل بہلاوے کی باتیں یں ،آپ ان سے پوچھئے کہ اپنے اس دعویٰ کی کوئی دلیل ہو تو لاؤ اگر تم سچے ہو”۔)البقرۃ: (111
اپنے دینی رہنماؤں کو اﷲکے اختیارات سے متصف کرنا :
اِتَّخَذُوْآ اَحْبَارَہُمْ وَ رُہْبَانَہُمْ اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اﷲِ
”انہوں نے اﷲ کو چھوڑ کر اپنے دینی پیشواؤں او ر علماء ومشائخ کو اپنا رب بنالیا ہے ”)التوبۃ: (31
قُلْ یٰآَہْلَ الْکِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰی کَلِمَۃٍ سَوَآءٍ بَیْنَنَا وَ بَیْنَکُمْ اَلاَّ نَعْبُدَ اِلَّا اﷲَ وَ لَا نُشْرِکَ بِہٖ شَیْئًا وَّ لَا یَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اﷲِ
”(اے نبی !)آپ اہل کتاب سے کہہ دیجئے کہ آؤ اس بات کی طرف جو تمہارے اور ہمارے درمیان مشترک ہے و ہ یہ کہ اﷲکے علاوہ ہم میں سے کوئی کسی کو اپنا رب قرار نہ دے”)آل عمران: (64