سوال: مسلمان کے لیے انجیل پڑھنے کا کیا حکم ہے، اور اسی طرح انجیل پر قسم کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: مسلمان کے لیے انجیل پڑھنا جائز نہیں؛ کیونکہ موجودہ انجیل تحریف شدہ ہے، اور جو حصہ غیر محرف ہے اس کے بارے میں قرآنِ کریم کافی اور مکمل ہدایت فراہم کرتا ہے۔ البتہ اگر کوئی عالم دین، اہلِ کتاب کا ردّ کرنے یا ان کے اعتراضات کا جواب دینے کے لیے اسے پڑھے تو یہ اس کے لیے مخصوص رخصت ہے۔
اسی طرح موجودہ انجیل پر قسم کھانا بھی جائز نہیں؛ کیونکہ اس کا کچھ حصہ تحریف اور تبدیلی کا شکار ہے، اور تحریف شدہ و تبدیل شدہ چیز اللہ کا کلام نہیں ہوتی، لہٰذا اس پر قسم اٹھانا درست نہیں۔
وبالله التوفيق، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وسلم
من فتاوی لجنہ العلماء ۱\۲۴٦
مترجم ۔ محمد قاسم