حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
لوگوں کے اعمال ہر سوموار اور جمعرات کو اللہ کے ہاں پیش کیے جاتے ہیں ؛ اس دن اللہ تعالیٰ ہر اس شخص کو معاف فرما دیتا ہے جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھراتا ہو سوائے اس آدمی کے جو اپنے بھائی کے ساتھ کینہ رکھتا ہو اور کہا جاتا ہے کہ ان دونوں کو رہنے دو یہاں تک کہ یہ آپس میں صلح کر دیں ‘ ان دونوں کو رہنے دو یہاں تک کہ یہ آپس میں صلح کر لیں
صحیح البخاری : 6544
دو مسلمان بھائیوں کی باہمی عداوت
مترجم محمدقاسم